منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

امریکی کامرس سیکریٹری اگلے ہفتے چین کا دورہ کریں گی

امریکی کامرس سیکریٹری جینا ریمنڈو اگلے ہفتے چین کا 3 روزہ دورہ کریں گی۔

امریکا کے کامرس ڈپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کامرس سیکریٹری 27 سے 30 اگست تک بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کریں گی۔

دورہ چین میں جینا ریمنڈو کی ملاقاتیں اعلیٰ چینی حکام سے ہوں گی۔

امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ دورے کے دوران کامرس سیکریٹری تعمیری بات چیت کی منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.