منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

وزیراعلیٰ سندھ نے تبادلوں، تعیناتیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان نگراں وزیراعلیٰ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر صوبے بھر میں نے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے نگراں صوبائی وزیر آب پاشی ایشور لال پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے خلاف تعیناتیاں نگراں وزیر آب پاشی ایشور لال کی ہدایت پر کی گئی تھیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق محکمہ آپباشی کے 21 اگست 2023ء کے جاری حکم نامے منسوخ کئے گئے ہیں، جاتی سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجنیئر جیٹھا نند سے ایگزیکیوٹو انجنیئر کا چارچ واپس لے لیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اسسٹنٹ ایگزیکیو ٹو انجنیئر کانتیش کوگونی سے ایگزیکیوٹو انجنیئر کا چارج واپس لے لیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق عمر کوٹ سب ڈویژن کے ذوالفقار کھوسو سے ایگزیکیوٹو انجنیئر تھر ڈویژن کا چارج واپس لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایگزیکیوٹو انجنیئر بل رام سے ڈپٹی ڈائریکٹر فلڈ پروجیکٹ کراچی جبکہ خیرالدین عباسی سے ایگزیکٹیو انجنیئر ٹیوب ویل ڈویژن ہالا کا چارج واپس لے لیا گیا۔

ترجمان نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عارف میمن سے ایگزیکیوٹو انجنیئر نصیر ڈویژن حیدر آباد کا چارج بھی واپس لیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق موتیو خان اوٹھو سے لور پجیاری ڈویژن سجاول کے ایگزیکیوٹو انجنیئرکا چارج واپس لے لیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وجے کمار کو ایگزیکیوٹو انجنیئر سدرن ڈویژن دادو کا جارچ دیا گیا تھا وہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.