منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کراچی پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

انوار الحق کاکڑ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور  نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

نگراں وزیراعظم کی تاجروں اور اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم رات کراچی میں قیام کریں گے اور کل صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.