منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

انٹربینک میں ڈالر 300 کے قریب، اوپن مارکیٹ میں 306 کا ہوگیا

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 300 روپے کے قریب بند ہوا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 299 روپے ایک پیسہ ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 87 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 297 روپے 13 پیسے تھا۔ دو دن میں ڈالر 3 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھ کر 306 روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.