پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

کراچی: ہوٹل ڈکیتی کا مبینہ ملزم جناح اسپتال سے گرفتار

ابراہیم حیدری پولیس نے جناح اسپتال سے ہوٹل ڈکیتی کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے جناح اسپتال میں چھاپہ مارا اور ہوٹل میں ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار مبینہ ڈاکو ہوٹل پر دوران ڈکیتی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا اور علاج کےلیے جناح اسپتال پہنچا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق میبہ ڈاکو چند گھنٹے قبل ہوٹل مالک کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں مالک بھی زخمی ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق واردات کے دوران مبینہ ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.