پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شخص شہید، 3 خواتین زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص غیاث شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.