نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چینی سفیر نے ملاقات کی، اس دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹی کونسل پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزات خزانہ ذرائع کے مطابق چینی سفیر کے ساتھ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر خزانہ نے چینی سفیر کو معیشت میں استحکام کےلیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام برقرار رکھنے کےلیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے جائیں گے۔
چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.