پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

برطانیہ: کبڈی میچ کے دوران دو گروپس میں جھگڑا، لاٹھیاں، گولیاں چل گئیں، 3 زخمی

برطانیہ کے شہر ڈربی شائر میں گزشتہ روز کبڈی میچ کے دوران دو گروپس میں جھگڑا ہوگیا جس میں لاٹھیاں اور گولیاں چل گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں میں سے ایک کو گہری چوٹیں آئی ہیں۔

برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شدید زخمی شخص کو پہلے گولی لگی اور بعد ازاں اس پر تلوار سے حملہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جھگڑے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دونوں مخالف گروہ کے کارندے ایک دوسرے کو ہاکی اسٹک سے زدوکوب کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبڈی میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین پریشانی کے عالم میں دوڑ رہے ہیں اور عقب میں فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

شام کے وقت پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو 20 پولیس گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور اہلکار یہاں اب کچھ وقت تک ڈیوٹی دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.