پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

کے پی نگراں حکومت کیلئے فنڈز کے اجراء کی پالیسی جاری

خیبر پختونخوا میں دوسری نگراں حکومت کیلئے فنڈز کے اجراء سے متعلق پالیسی جاری کردی گئی۔

دستاویز کے مطابق  مجاز اتھارٹی کی منظوری سے سبسڈیز، حکومتی سرمایہ کاری، قرض کیس ٹو کیس بنیاد پر دیا جائے گا۔

مجاز اتھارٹی کی منظوری سے ایم اینڈ آر، گرانٹ ان ایڈ بھی کیس ٹو کیس کی بنیاد پر جاری ہوگی۔

دستاویز کے مطابق تخصیص نو فنڈز کا اجراء رہنماء اصولوں کے مطابق جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.