اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

پیپلز پارٹی نے بھی صدر مملکت کے استعفے کا مطالبہ کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے صدر مملکت کی ٹوئٹ پر تبصرہ کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مستعفیٰ ہوکر گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جس صدر کو یہی نہیں پتہ کے ایوان صدر میں کیا ہو رہا ہے وہ عہدے پر رہنے کا اہل نہیں ہے۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ صدر مملکت بیان دینے اور معافی مانگنے کے بجائے یہ بتائیں کہ اُن افسران کے خلاف کیا کارروائی کی؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.