اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری خبر کو ہی درست تسلیم کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی پولیس اسٹیشن سے بیان دینے کا مجاز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا ہے۔
Comments are closed.