اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

سائفر گمشدگی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا مقدمہ درج

case registered

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف سائفر گمشدگی کیس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے ملوث عناصر کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی وزارت داخلہ کے سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں سائفر گمشدگی کا مقدمہ سنگین آفیشل سیکریٹ ایکٹ 6،5-1923 اور سیکشن 34 کے تحت درج کیا گیا، جس میں چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سائفر کو انتہائی غیر ذِمےداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیک کرنے پر مقدمہ 15 اگست کو درج کیا گیا۔ نیشنل سیکیورٹی اور ملکی سفارتی رازوں (سیکریٹس) کو لیک کرنے کا معاملہ انتہائی سنگین اور صریحاً آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے- مذکورہ مقدمہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی متعلقہ شکوں کے مطابق چلایا جائے گا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ سنگین اور سنجیدہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر ملوث عناصر کو کڑی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں اہم ملکی رازوں کو پبلک میں غیر ضروری طور پر افشاں کرنے والے عناصر کو سخت پیغام جاسکے۔

ایف آئی اے کے سینئر افسر نے بتایا کہ سائفر کو جس طرح مذموم سیاسی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر لیک کر کے استعمال کیا گیا اُس سے پاکستان کے سفارتی وقار اور نیشنل سیکورٹی کو شدید دھچکا پہنچا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مشکوک طریقے سے ایک غیر معروف بیرونی جریدے Intercept میں بھی سائفر کنٹینٹ کو لیک کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی مذموم کوشش سامنا آچکی ہے۔

You might also like

Comments are closed.