ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

زمان پارک: پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر کے پاس سے مسلح شخص گرفتار

لاہور کے علاقے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے گھر سے قریب ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے قریب مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، زمان پارک میں تعینات پولیس اہلکاروں نے مشکوک جانتے ہوئے ملزم کو روک کر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران مشکوک شخص سے 9 ایم ایم پستول اور 10 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تھانا ریس کورس منتقل کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.