ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

سارہ قتل کیس، برطانوی پولیس کا مطلوب ملزمان کی حوالگی کیلئے پاکستانی حکومت سے رابطہ

برطانیہ کے علاقے ووکنگ میں 10 سال کی بچی سارہ شریف کے قتل کے حوالے سے برطانوی پولیس نے کیس میں 3 مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

 برطانوی پولیس بچی کے والد سمیت 3 افراد کو تلاش کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا والد مبینہ طور پر پاکستان پہنچ کر روپوش ہو گیا ہے، لڑکی کے والد کا پاکستان میں مقیم اپنے رشتے داروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ملک عرفان کی تلاش جاری ہے۔

ملک عرفان کے بھائی ملک عمران کا کہنا ہے کہ ملک عرفان بیٹی کی موت کے بعد پاکستان آ گیا تھا، سارہ کو قتل نہیں کیا گیا، سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش ملنے سے ایک روز قبل سارہ کو جاننے والے 3 افراد پاکستان روانہ ہوئے، پولیس پاکستان جانے والے ان تین افراد سے سارہ شریف کے قتل پر بات کرنا چاہتی ہے۔

سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو ووکنگ میں واقع ایک گھر سے ملی تھی، ووکنگ کے ٹریول ایجنٹ کے مطابق ٹکٹ فون کال، واٹس ایپ پر بات چیت کے بعد بک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.