جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، ترجمان پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جائے گا، پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا میں پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جلد شروع ہوگا اور اس وقت تمام کھلاڑی اور پی سی بی آفیشلز ایک جگہ موجود ہیں۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سری لنکا میں موجود ہیں۔ کھلاڑی مختلف ممالک میں لیگز کھیلنے میں مصروف تھے جس کی وجہ سے بات چیت کا سلسلہ رک گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے مالی معاملات تقریباً حل ہوچکے ہیں اور پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان کچھ معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ میں آئی سی سی سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بھی حصہ مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کمرشل اور آئی سی سی ایونٹس سے اپنا حصہ مانگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون 2023 کو ختم ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.