جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

خیبر پختونخوا نگراں کابینہ کی دوبارہ تشکیل، اراکین کے نام سامنے آگئے، ذرائع

خیبر پختونخوا نگراں کابینہ کی دوبارہ تشکیل کیلئے اراکین کے نام سامنے آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف رفیق آفریدی، انجینئر عامر ندیم ڈاکٹر نجیب اللّٰہ کو نگراں کابینہ میں لیے جانے کا امکان ہے، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، انجم بہرہ ور خان، سید عامر عبداللّٰہ کو بھی کابینہ میں لیے جانے کا امکان ہے۔

جسٹس (ر) ارشاد قیصر، سید مسعود شاہ، فیروز شاہ جمال کو دوبارہ کابینہ میں لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نگراں وزیر اعلیٰ سے متوقع اراکین کابینہ نے ملاقاتیں کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.