جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے فاطمہ کے قتل کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے رانی پور میں مبینہ تشدد سے جان بحق فاطمہ کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

مقبول باقر نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو بچی کے قاتلوں کی فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری طرف رانی پور میں مبینہ تشدد سے مرنے والی بچی فاطمہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا،  فارنزک ایکسپرٹ، پروفیسر آف پیتھالوجی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نوشہرو فیروز میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا۔

اجالا کا کہنا ہے کہ ‎اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ اس پر تشدد کرتی تھی۔ سزا کے طور پر گرم پانی پینے کیلئے دیتی تھی۔ وہ کچھ عرصہ قبل حویلی سے نکل بھاگی تھی۔

سول جج کنڈیارو کی نگرانی میں فاطمہ کی قبر کشائی کی جائے گی، قبر کشائی کل ہونے کا امکان ہے، بچی کی قبر پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔

واقعے میں گرفتار ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، نامزد ملزم کی اہلیہ حنا شاہ کو سندھ ہائیکورٹ سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت مل گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.