نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایف بی آر سے محصولات ہدف حاصل کرنے کا پلان مانگ لیا۔
آج شمشاد اختر نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، انہیں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ ممبران نے محصولات کے ہدف پر بریفنگ دی۔
نگراں وزیر خزانہ نے ایف بی آر حکام کو محصولات ہدف حاصل کرنے اور اصلاحات کیلئے عالمی اداروں کے ساتھ اشتراک بڑھانے کی ہدایت دی۔
شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس شرائط پر بھی حکام سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 9 ہزار 400 ارب کا ہدف حاصل کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔
انہوں نے ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کا اعادہ کیا، نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ ان لینڈ ریونیو، کسٹم، سیلز ٹیکس کے شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال میں لاکر اصلاحات لائی جائیں گی، ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹیکس محصولات بڑھائی جائیں گی۔
Comments are closed.