جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

یمن: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے خود کو بیوی سمیت دھماکے سے اڑا دیا

یمن میں شوہر نےگھریلو جھگڑے پر خود کو بیوی کے ساتھ دھماکے میں اڑا کر ہلاک کر لیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق دستی بم کا دھماکہ جنوبی شہر عدن سے ملحقہ علاقہ دار سعد میں پیش آیا۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک میاں بیوی مقامی اسپتال میں نرسنگ اسٹاف تھے اور دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔ دستی بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ 

اہلخانہ کے مطابق شوہر کے ساتھ جھگڑے کے باعث بیوی کئی ماہ سے اپنے والد کے گھر پر منتقل ہوگئی تھی۔ 

اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ گھر واپس لے جانے کے لیے رضامندی کی کوششیں ٹھکرانے پر شوہر دلبرداشتہ ہوگیا تھا، واقعے کے روز شوہر نے بیوی کو زبردستی گھر لے جانے کی بھی کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.