جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

سابق ہندو رکن اسمبلی کی نعت پڑھتے ویڈیو وائرل

سابق ہندو رکن اسمبلی رمیش کمار کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اقلیت برادری سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی کی اس وائرل ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں حضورﷺ کی شان میں سیاسی رہنما کو مشہور نعت ’ نبیؐ جتنے تمہارے ہیں، نبیؐ اُتنے ہمارے ہیں‘ کے چند اشعار اپنی پرسوز آواز میں پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق قومی اسمبلی میں اقلیت برادری کی نمائندگی کرنے والے رمیش کمار کی آپﷺ سے عقیدت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔

خیال رہے کہ سیاسی رہنما رمیش کمار وانکوانی نے 2018 سے 2013 تک قومی اسمبلی میں جب کہ 2002 سے 2007 تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے اور اقلیت برادری کی بھرپور نمائندگی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.