جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

سندھ اور بلوچستان میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا امکان

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج سے سمندری ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق، سمندری ہواؤں کی رفتار 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور  آئندہ 2 سے 3 روز تک ہوا 50 سے 55 کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتار کو بھی چھوسکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

ہلکی پھلکی دھوپ کے ساتھ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم خوشگوار رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.