بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری ڈیڈ لاک کا شکار

بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کےلیے پارلیمانی کمیٹی قائم نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کےلیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 3، 3 نام اسپیکر کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پارلیمانی کمیٹی اراکین کے نام تا حال اسمبلی کو موصول نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا نام بھی شامل ہے، دیگر دو نام سردار عبدالرحمان کھیتران اور زمرک خان اچکزئی کے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے بھیجے گئے 3 ارکان عبدالواحد صدیقی، یونس زہری اور نواز کاکڑ شامل ہیں، ان ناموں پر اپوزیشن کی 2 جماعتوں نے اعتراض کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.