ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

وہاب ریاض کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کرکٹر وہاب ریاض کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر کہا ہے کہ فاسٹ بولر کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ 

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے وہاب ریاض کی ریٹائرمنٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہاب کی فاسٹ بولنگ کھیل کی طاقت رہی ہے۔ ان کے خطرناک بولنگ اسپیلز نے دیرپا اثرات چھوڑے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اب بھی پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، میری اب جگہ نہیں بنتی، پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض یادگار میچز اور ٹورنامنٹس کا اہم حصہ رہے ہیں، وہاب ریاض کے انٹرنیشنل کرکٹ سے الگ ہونے کے فیصلے کا احترام اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ وہاب ریاض کے تجربے اور مہارت کو مس کیا جائے گا، ہمیں امید ہے کہ وہ کھیل میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وہاب ریاض نئے سفر میں بھی پاکستان کرکٹ کا حصہ رہیں گے۔ ہم وہاب ریاض کی کھیل میں مسلسل شمولیت کے منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.