بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر اعظم خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز پہنچ کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو ایف آئی اے آفس میں آج طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے سائفر سے متعلق معاملے پر انکوائری کی جائے گی۔

علاوہ ازیں سائفر گمشدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

سائفر گمشیدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے انسداد دہشت گردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران انکوائری کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.