بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

صحافی جان محمد کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی

سکھر میں صحافی جان محمد کے قتل کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، ایف آئی اے، رینجرز اور پولیس کے افسر شامل ہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں ایس ایس پی سکھر، آئی بی، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر شامل ہیں۔

انویسٹی گیشن ٹیم ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔

جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ 11 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے اور اس حوالے سے سکھر، شکارپور اور روہڑی سے 15 مشتبہ افراد زیر حراست ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے کوئنس روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.