گلگت کی غیر سر شدہ پہاڑی کو سر کرنے کی کوشش میں جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے کے بعد ایک جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہے۔
جاپانی کوہ پیما تاکایاسو سیمبا اور شنجی تمورا پہلے سر نہ ہونے والی پہاڑی سر کرنا چاہتے تھے۔
دونوں کوہ پیما خپلو کے گاؤں کاندے کی پہاڑی سر کرنے روانہ ہوئے جو پہلے سر نہیں کی گئی تھی۔
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق 11 اگست کو دونوں حادثے کا شکار ہوکر 70 میٹر نیچے آگرے تھے، حادثے کے وقت دونوں 5380 میٹر کی بلندی پر تھے۔
زخمی تاکایاسو سیمبا اپنی مدد آپ کے تحت واپس بیس کیمپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ شنجی تمورا شدید زخمی ہونے کے بعد پہاڑ میں ہی پھنس گئے تھے۔
رات گئے پہاڑ پر روشنی سے اندازہ لگایا گیا کہ شنجی پہاڑ پر پھنسے ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیم کو پہاڑ پر شینجی کا کلائمنگ سامان ایک گہرے شگاف کے قریب ملا۔
الپائن کلب کے مطابق تین دن تلاش کے بعد بھی شینجی کا سراغ نہ ملا جس پر ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا، جبکہ زخمی تاکایاسو سیمبا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا گیا۔
Comments are closed.