منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

‎فرانس میں کشمیریوں اور سکھوں نے بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا

بھارت کے یوم آزادی کو سکھ کمیونٹی اور کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ اس حوالے سے زاہد اقبال ہاشمی کی قیادت میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام کشمیری اور سکھ کیمونٹی نے پیرس میں ری پبلک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی کثیر تعداد نے مودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ‎کشمیریوں اور سکھوں نے بھارت بالخصوص کشمیر اور ریاست پنجاب میں مودی کی فسطائیت کے تحت سکھوں پر ظلم و ستم کے خلاف پیرس میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے امرت پال سنگھ اور خالصتان تحریک کے دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے بھارتی پولیس کے کریک ڈائون کی بھر پور مذمت کی۔ 

انہوں نے گذشتہ چند دنوں کے دوران بھارتی پولیس کی طرف سے خالصتان تحریک کے سیکڑوں حامی سکھوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔ 

مظاہرین نے خالصتان تحریک کے حق میں اور بھارت و مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر زاہد اقبال ہاشمی، چوہدری شاہین اختر، مبارک جدون، ملک عابد اور گلزار لنگڑیال نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں، لیکن اب اسکے زوال کے دن قریب ہیں۔

‎مظاہرین نے بھارت، اس کی قابض افواج اور مودی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور یورپین یونین آگے آئے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.