منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

الیکشن کمیشن کی سابق وزرائےاعلیٰ و دیگر اراکین اسمبلی کو سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزرائےاعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور اراکین اسمبلی کو سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائےاعلیٰ اور کابینہ کے ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں۔ 

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ نگراں حکومتیں الیکشن میں دباؤ اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں، جبکہ پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کراسکتی ہیں۔ 

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم، وزرائےاعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.