منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

مشکل حالات میں بہت اہم ذمہ داری ہے، مقبول باقر

سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمہ داری ہے، کوشش ہوگی لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کروں گا۔

مقبول باقر نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئین اور قانون کے مطابق الیکشن ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.