پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

واشنگٹن میں جشن آزادی کی تقریب، سردار مسعود خان نے پرچم کشائی کی

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سفیر سردار مسعود خان نے پرچم کشائی کی۔ 

تقریب میں سفارت خانے کے افراد سمیت پاکستانی امریکی کمیونٹی نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان سردار مسعود خان نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ 

تقریب سے خطاب میں سفیر نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو جشن آزادی پر مبارک باد پیش کی۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی ترقی کے زینے طے کر رہے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں جمع کرائی گئی رقم بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ 

سفیر پاکستان سردار مسعود خان نے کہا کہ امریکی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی  ترسیلات زر میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.