پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

راولپنڈی: اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی کے  بےنظیر بھٹو اسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تھانہ وارث خان پولیس نے طبی معائنے میں زیادتی کی تصدیق کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق خاتون کے ساتھ آئے لڑکے نے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.