پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

راولپنڈی: بارش کے باعث نالے میں خاتون اور دو بچے ڈوب گئے

راولپنڈی کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نالے میں ایک خاتون اور 2 بچے ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چاکرہ روڈ رزاق ٹاؤن میں ایک خاتون برساتی نالے میں ڈوب گئی، چکری کےعلاقے میں بارش کے باعث جمع پانی میں بچہ ڈوب گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

موسلا دھار بارش سے شہر کی مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، محکمہ واسا کا عملہ مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے۔

 چاکرہ روڈ رزاق ٹاؤن میں برساتی نالے میں ڈوبنے والی خاتون کو مقامی لوگوں نے بچا لیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک لڑکا بھی نالے میں گرا تھا۔

بچے کی تلاش کےلیے ریسکیو ادارے نے سرچ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بورنگ روڈ پر ایک بچی نالے میں ڈوب گئی، جس کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.