پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد دی ہے۔ 

کوئٹہ سے جاری پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہونا ہم سب کےلیے باعث اعزاز ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں نگراں وزیراعظم کی جانب مرکوز ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مقررہ مدت کے اندر صاف وشفاف انعقاد نگراں وزیراعظم کی اولین ذمہ داری ہے۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا نگراں وزیراعظم کی کامیابیوں کےلیے دعا گو رہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.