پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

کروڑوں افراد کا اپنے گھر بار قربان کرنا آسان نہیں تھا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جشنِ آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں افراد کا اپنے گھر بار قربان کرنا آسان نہیں تھا، 15 لاکھ لوگوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔

فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کی مغفرت فرمائے۔

سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر ایک پرنسپل اور 10 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج پاکستان بھر میں آزادی کی 76ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں اس دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جشنِ آزادی کے موقع پر شہداء کی قربانیوں کو بھی یاد اور اِنہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.