چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ گوادر دہشت گردی کے واقعے میں چینی شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے گوادر دہشت گردی واقعے پر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ گوادر بندرگاہ کے قریب چینی شہریوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا گیا۔
چینی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق واقعے میں چینی شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ اہلکاروں کو بحفاظت رکھا گیا ہے۔
ترجمان چینی سفارت خانے نے گوادر میں دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ چین کے سفارت خانے اور قونصلیٹ نے پاکستانی حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی درخواست کی ہے۔
چینی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام سے کہا گیا ہے کہ مکمل تحقیقات کر کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
ترجمان چینی سفارتخانے کے مطابق چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں چینی شہری چوکس رہیں، چینی شہری جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Comments are closed.