پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

کراچی، ہوائی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 16 زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

76 ویں جشن آزادی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

کلفٹن باغ ابن قاسم میں کے ایم سی کی جانب سے آتش بازی کا شاندار کا مظاہرہ کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعات لیاری، گارڈن، لانڈھی، کورنگی، محمود آباد، نیو کراچی، بلال کالونی اور گارڈن میں ہوئے۔

گارڈن میں ہوائی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ کورنگی، لانڈھی اور محمود آباد میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم بلال کالونی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.