وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف کی جانب سے وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اعزاز میں ظہرانےکا اہتمام کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ظہرانے میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، سابق پرنسپل سیکریٹریز، تمام سابق اور موجودہ ڈپٹی سیکریٹریز، گریڈ 2 سے لے کر 20 تک کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے 4 گریڈ کے ملازم ڈنل خان، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی نے تقاریر کیں۔
تمام ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ کی شفقت، مختلف شعبوں میں ان کی رہنمائی اور سندھ کے حقوق پر آواز بلند کرنے پر اِنہیں خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جس پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں خود تمام ملازمین کے ساتھ ایک تاریخی تصویر بناؤں گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے موبائل فون سے وہ تاریخی سیلفی بنائی جس میں وہ خود اور تمام ملازمین کا عکس نمایاں ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے ملازمین کے موبائل فون میں وہ تصویر چند منٹوں میں آویزاں ہو گئی۔
Comments are closed.