اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی

ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت لانچ کر دی۔

ایشیا کپ کے تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے، پی سی بی نے صرف پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ملتان اور قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژرز اور پریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔

فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس یوم آزادی کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہو گی۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پہلے 2 میچز میں وقار یونس، وسیم اکرم انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے اور وسیم اکرم گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ پریمیئم کیٹگری میں شامل رمیز راجا اور سعید انور انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 1500 روپے ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.