سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام دنیا بھر میں مشہور شخصیات کے لیے پیسے کمانے کا ذریعہ بھی ہے تو پھر جو جتنا مشہور ہے وہ اتنے ہی اس کے ذریعے پیسے کما رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے رواں سال کی جاری ہونے والی فہرست میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی انسٹاگرام سے اچھے خاصے پیسے کمانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک اسپانسرڈ پوسٹ کے 32 لاکھ 30 ہزار ڈالرز لیتے ہیں جبکہ 36 سالہ لیونل میسی ایسی ایک پوسٹ کے ذریعے 25 لاکھ 60 ڈالرز کماتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 34 سالہ ویرات کوہلی ایک اسپانسرڈ پوسٹ انسٹاگرام پر لگانے کے 11 کروڑ 45 لاکھ روپے لیتے ہیں۔
دوسری جانب ویرات کوہلی نے اپنی کمائی کے حوالے سے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کمایا اس پر شکر گزار ہوں۔
ویرات کوہلی نے لکھا کہ میری کمائی کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے فالوورز کی تعداد 599 ملین سے زیادہ ہے جبکہ لیونل میسی کے فالوورز 482 ملین اور ویرات کوہلی کے فالوورز 256 ملین سے زائد ہیں۔
Comments are closed.