ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ کیلئے نام پر مشاورت بے نتیجہ ختم

سندھ میں نگراں حکومت کے قیام سے متعلق مشاورت کے لیے ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں رعنا انصار اور مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے فی الحال کوئی نام زیرِ غور نہیں لایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے آنے تک عہدے پر رہوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ناصر شاہ بھی مشاورت میں شامل تھے اور اس دوران دونوں جانب سے طے کیا گیا کہ قیادت سے مشاورت کے بعد نام پیش کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان کل پھر ملاقات ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.