گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں الوداعی ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ کے دوران آپ سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ رہی۔
وزیراعلیٰ کی گورنر سندھ سے ملاقات کے دوران صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، امتیاز احمد شیخ، مکیش کمار چاؤلہ، شبیر بجارانی اور مشیر قانون و میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
بعد ازاں گورنر سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
Comments are closed.