جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

نواز شریف سے ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول چوہدری نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

اختر رسول اور نواز شریف کی ملاقات میں سیاست اور ہاکی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کےلیے تجاویز پر بھی بات کی گئی۔

اختر رسول چوہدری نے تجویز دی کہ آئین اور قانون کے مطابق ہی صاف و شفاف انتخابات سے ہاکی کی بہتری ممکن ہے۔

سابق وزیراعظم نے ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کو قومی کھیل کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اختر رسول نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ڈی نوٹیفائی عہدیداروں کو فارغ کرکے پاکستان ہاکی کےلیے بہتری ممکن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.