جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

یوکرین کے صدر نے فوجی بھرتی مراکز کے تمام سربراہان کو برطرف کردیا

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ملک کے تمام فوجی علاقائی بھرتی مراکز کے سربراہان کو برطرف کردیا۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ چند بھرتی مراکز کے جائزے میں پیشہ ورانہ بددیانتی کے انکشافات ہوئے ہیں۔

ان اشتہارات میں 4 لاکھ 95 ہزار روسی روبل یعنی 5 ہزار 300 امریکی ڈالر کے معاوضے کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج میں بھرتی کیلئے اہل افراد کو سرحد پار کروانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جنگ کی وجہ سے فوج میں سروس کیلئے اہل افراد کے باہر جانے پر پابندی ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ نظام ان لوگوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے جنہیں معلوم ہو کہ جنگ کیا ہوتی ہے اور دورانِ جنگ رشوت لینا غداری کیوں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب فوج میں بھرتی کیلئے امیدواروں کی جانچ اندرونی سیکیورٹی سروس ‘ایس بی یو’ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھرتی مراکز کے سربراہان کو فارغ کرنے کے فیصلے پر جنرل ویلری زالوزنی عمل درآمد کروائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.