صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کو 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا تقرر کرنے کا کہہ دیا ہے۔
صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو خط بھیج دیا۔
اپنے خط میں صدر مملکت نے کہا کہ آئین کےتحت صدر وزیراعظم، قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کرتے ہیں، میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
Comments are closed.