جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

بھارتی کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دے دیا

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دے دیا۔

ایشیا کپ کے حوالے سے روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوالٹی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے، ہم جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی سوال حل طلب ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ میں کوالٹی ٹیموں کے خلاف کھلاڑیوں کو پریشر میں اچھا کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں، ورلڈ کپ سے پہلے ایشیا کپ کا ہونا اچھی بات ہے۔

کسی صحافی نے میرے اعداد و شمار سلیکٹرز کو نہیں دکھائے، فاسٹ بولر کا شکوہ

انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن کے لیے ہمارے پاس کئی نام ہیں دیکھتے ہیں کون منتخب ہوتا ہے،  مجھ سمیت کوئی بھی آٹومیٹک سلیکشن نہیں ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ کے لیے گارنٹی نہیں ہے، ہم کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ٹیم میں ہو۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز میں اچھے ون ڈے میچز ہوئے اب ایشیا کپ میں اچھی حریف ٹیموں سے مقابلہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.