جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کی ملاقات آج ہوگی

نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات آج شام کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگراں سیٹ اپ کی تشکیل پر غور ہوگا اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے آج دوسری ملاقات بھی ہوگی۔

اسلام آباداپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم…

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی تھی۔

گزشتہ روز ہونے والی یہ پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.