ایک برطانوی سیاح اس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب اسے ایک ریسٹورنٹ میں سینڈوچ کو دو ٹکڑوں میں کٹوانے کے بھی پیسے ادا کرنا پڑے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق سیاح کے ساتھ یہ واقعہ اٹلی کے ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں اس نے سبزی والا سینڈوچ آرڈر کیا تھا۔
سیاح نے سینڈوچ آرڈر کیا اور اپنے دوست کے ساتھ شیئر کرنے کےلیے اسے دو حصوں میں تقسیم کروایا۔
بل کی ادائیگی کے وقت وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ دو حصوں میں سینڈوچ کاٹنے پر اسے 2 یورو کا جرمانہ لگایا گیا تھا۔
سیاح نے بغیر کسی شکایت کے بل ادا کیا لیکن ایک سیاحتی ویب سائٹ پر ریسٹورنٹ کے بل کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی منفی ریٹنگ بھی دی جس کے بعد یہ بات خبروں کی زینت بن گئی۔
دوسری طرف ریسٹورنٹ کے مالک نے اطالوی میڈیا سے کہا کہ اگر کوئی کسٹمر مجھے ایک ہی سیڈوچ کے دو حصے کرنے کا کہتا ہے تو مجھے اسے پیش کرنے کیلئے دو پلیٹیں، دو رومال دینا پڑتے ہیں۔
ریسٹورنٹ مالک نے دو یورو کے جرمانے کا دفاع کیا اور کہا کہ اضافی فرمائش کے اضافی پیسے لگتے ہیں۔
Comments are closed.