جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر وطن بھیجے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر وطن بھیجے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی ترسیلات جون کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 3 فیصد اور جولائی 2022 سے 19 اعشاریہ 3 فیصد کم ہیں۔ 

جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 48 کروڑ 67 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ساڑھے 31 اور برطانیہ سے ساڑھے 30 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔ 

امریکہ سے جولائی میں ورکرز ترسیلات 23 کروڑ 81 لاکھ ڈالر آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.