جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سعودی وفد کا دورہ پاکستان

سعودی نائب وزیر خارجہ ولید عبدالکریم الخیرج کی سربراہی میں 16 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)  کے تحت سرمایہ کاری کےلیے سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔

سعودی وفد کے ارکان کے ساتھ مخصوص ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے مختلف شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے مفادات اور تجاویز سے آگاہی فراہم کی۔ 

دونوں ممالک کے فریقین نے باہمی تعاون کے شعبوں اور منصوبوں اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ بھی مختلف امور اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات پر بات چیت کی۔

سعودی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں خاص طور پر مائننگ، توانائی، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہت صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اچھے معاہدوں پر پہنچیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.