جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

لاہور: گھریلو ملازمہ کی چھت سے لٹکتی ہوئی لاش پائی گئی، پولیس

لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جواں سالہ گھریلو ملازمہ کی چھت سے لٹکتی ہوئی لاش پائی گئی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ ملازمہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ اقصیٰ سروسز اسپتال کے ڈاکٹر علی رضا کے گھر میں ملازمہ تھی، اس کی لاش گھر کے ڈائننگ ہال میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

فرانزک اور پولیس کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.